• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر 2 پروازیں متبادل اتاری گئیں 10منسوخ، 88 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) طوفان بادوباراں سے سیالکوٹ کا فلائٹ اپریشن شدید متاثر ہوا جہاں کی 2 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں۔ مجموعی طور پر 8 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 88 میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈیول کے مطابق ابوظہبی سیالکوٹ کی پرواز پی کے 178 کو کراچی اور دبئی سیالکوٹ کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 337 کو اسلام آباد اتارا گیا۔ عملے کے ریسٹ کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں 18 گھنٹے تاخیر کی گئی یہ پرواز رات گئے سیالکوٹ سے دبئی واپس گئی۔ سیالکوٹ کی دیگر 6 پروازوں میں 2 سے ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور اسکردو کی 2 پروازیں پی ایچ 454، 453 اسلام آباد اسکردو پی کے 451، 452 اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 603، کراچی سیالکوٹ پی ایف 134، 135 منسوخ کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید