اسلام آباد (ممتاز علوی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پولیٹیکل کمیٹی نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے حلقہ این اے 66وزیرآباد سے عین احمد اور پی پی 87میانوالی سے منزہ فاطمہ امیدوار ہوں گی۔ دیگر خالی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مبینہ کارروائیوں اور پارٹی کے بانی عمران خان کے بھتیجوں کی گرفتاری کا معاملہ زیر غور آیا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سیشن چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر منعقد ہوا، جس میں تمام کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔یہ بات نوٹ کی گئی کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار پولیٹیکل کمیٹی کو سونپا تھا۔ تفصیلی مشاورت کے بعد کمیٹی نے پنجاب سے ان دو ناموں کو حتمی شکل دی۔