لاہور(نمائندہ جنگ )پاکستان ریلویز نے اپنے نیٹ ورک کو ڈیجیٹلائز اور خودکار بنانے کے ایک بڑے پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ ٹرین آپریشنز میں حفاظت کو بڑھایا جا سکے، تاخیر کم ہو اور مسافر و مال برداری کی نقل و حرکت کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق قومی ریلوے نیٹ ورک کے اہم سیکشنز پر جدید مواصلاتی اور سگنلنگ سسٹمز نصب کیے جا رہے ہیں۔اپ گریڈیشن کے تحت لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بڈل نالہ اور سرحد اسٹیشنز پر کمپیوٹرائزڈ انٹر لاکنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے تاکہ دستی کنٹرولز کی بجائے ٹرینوں کی سمت متعین کرنے اور حادثات کی روک تھام کی صلاحیت میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔