• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے انتظامی یونٹس پر وفاقی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرزکی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں، نئے انتظامی یونٹس پروفاقی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے،ینگ ڈاکٹرز کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، عباسی شہیداسپتال کے ینگ ڈاکٹرزکوکئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت شہری اداروں کو تباہ کرنے اورشہری عوام کو اپنے تعصب کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی،پیپلز پارٹی کی شہری اداروں اور عوام کے ساتھ جاری روئیے نے مہاجر قومی موومنٹ کے علیحدہ صوبے کے قیام کے مطالبے کو ناگزیر بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ینگ ڈاکٹرز کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ینگ ڈاکٹر ز کو تمام واجبات فوری ادا کئے جائیں اگر حکومت نے تاخیری حربے اختیار کئے تو مہاجر قومی موومنٹ بھی ینگ ڈاکٹرزکے ساتھ احتجاج میں شریک ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید