• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک کے تحت جدید این۔ ایم۔ آر اسپیکٹرو سکوپی کورس کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے تحت ’’جدید این۔ایم۔آر اسپیکٹروسکوپی: تھیوری اور عملی اطلاقات‘‘ کے موضوع پر ہائبرڈ کورس کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی لیکچر کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ا پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے دیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئ سی سی بی ایس ڈاکٹر ایم رضا شاہ نے کہا کہ ایسے کورسز وقت کی اہم ضرورت ہیں. انہوں نے کہا نے کہا کہ یہ طلبہ کے لیے نادر موقع ہے جہاں وہ دنیا کے بہترین سائنسدانوں اور اساتزہ سے استفادہ حاصل کریں گے یہ کورس کامسٹیک ، سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) اور جامعہ کراچی بین القوامی مرکز برائے کیمیکل و بیالوجیکل سائنسز سے مشترکہ اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ کورس کا مقصد شرکاء کو این۔ایم۔آر اسپیکٹروسکوپی کی بنیادی تھیوری اور اس کے عملی پہلوؤں سے روشناس کرانا ہے۔ اس میں بالخصوص حیاتیاتی و کیمیائی سائنسز میں مالیکیولز کی ساخت جانچنے اور نئی دواؤں کی تیاری میں اس ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید