• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے ملک گیر آپریشنز، 2 پی آئی اے اہلکاروں سمیت 16 گرفتار

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملک گیر آپریشنز کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے دو ملازمین سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا ، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور پی آئی اے کے 2 اہلکار ناصر خان اور شاہد اللہ کو باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتارکیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 7740 گرام سونا برآمد کر لیا گیا، ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، دریں اثناء ایف آئی اے بلوچستان زون نے لینڈ روٹ ایجنٹ اور اشتہاریوں سمیت 3 انسانی اسمگلر گرفتار کر لیے ہیں، جن میں قربان علی، عبدالعلیم عرف واوا اور عوزیب شامل ہیں ملزم عوزیب سمندر کے راستے شہریوں کو پاکستان سے ایران بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم نے متاثرین سے فی کس 15000 روپے ایران بھجوانے کے لئے ہتھیائے۔ ملزم قربان علی گزشتہ 12 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھاجبکہ ملزم عبالعلیم سال 2022 سے مطلوب انسانی سمگلرز کی لسٹ میں شامل تھا۔گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید