• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایم آئی سسٹم بجلی چوری اور ٹمپرڈ میٹرز کی نشاندہی کریگا، سی ای او آئیسکو

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی ) میٹرز کی تنصیب پاکستان کے شعبہ توانائی میں ایک انقلابی اقدام ہے جو بجلی چوری کی روک تھام اور شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اے ایم آئی سسٹم خودکار طریقے سے بجلی چوری اور ٹمپرڈمیٹرز کی نشاندہی کرے گا، ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر سسٹم میں اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ خصوصیات شامل ہیں جس کے ذریعے کوئی بھی صارف بجلی چوری کرنے میٹر سلو کرنے یا کسی بھی مقصد کے لئے اے ایم آئی میٹرز سے چھیڑ چھاڑ کرے گا تو اس کی فوری نشاندہی خودکار طریقے سے اے ایم آئی آپریشن روم میں ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اے ایم آئی سسٹم نے متعدد بجلی چوری اور بجلی میٹر کو ٹمپرڈ کرنے کے متعدد کیسز کی فوری نشاندہی کی، جس پر فیلڈ ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث افراد کے بجلی کے میٹرز اتار لئے بجلی چوری کرنے پر جرمانے عائد کیے اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواستیں بھی درج کرائی گئیں ۔
ملک بھر سے سے مزید