کراچی (اے پی پی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (سیکنڈ ترمیمی) بل 2025 پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے آئینی شق کے تحت سندھ اسمبلی کو دوبارہ غور کیلئے واپس بھیج دیا۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق بل کی سیکشن 15 کی ذیلی شق (1) میںBPS-20/21 کوBS-19/20 سے تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جسے گورنر سندھ نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شق کو غیر ترمیم شدہ حالت میں ہی برقرار رکھا جائے تاکہ تعلیمی بورڈز میں انتظامی معیار اور تجربہ برقرار رہے۔گورنر سندھ نے آئین کے آرٹیکل 116(2)(b) کے تحت بل کو دوبارہ غور کیلئے سندھ اسمبلی کو بھجوا دیاہے۔