• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دودھ کے ساتھ بسکٹ بھی دیئے جائینگے

راولپنڈی (ساجد چوہدری) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کے ساتھ بسکٹ بھی دیے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب اسکولز میلز پروگرام کی سٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ یہ پروگرام پنجاب کے آٹھ اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے جن میں بھکر، بہاول نگر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور راجن پور شامل ہیں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سربراہی میں قائم کی گئی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس (آج ) پیر کو صبح 10 بجے پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کہ کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں میل پیکس کے ڈیزائن اور برینڈنگ، بسکٹوں کے ریپرز کی کلیکشن اور ریسائکلنگ، ڈلیوری ٹائم لائن/ پروگرام لانچنگ، پروگرام کی مانیٹرنگ کے لیے تھرڈ پارٹی کی خدمات کے حصول جیسے امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے تمام اراکین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید