کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پانی کے شدید بحران کا شکار ہیں، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر علاقے کیماڑی، کورنگی، لانڈھی، نارتھ کراچی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی جیسے بڑے علاقے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حب کنال سے 100 ایم جی ڈی پانی فراہمی کا منصوبہ افتتاح کے باوجود شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام رہا، یہ منصوبہ کرپشن برد ہوگیا، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی نااہلیوں نے شہر میں بد انتظامی کی نئی داستان رقم کر دی، برسات کے بعد آج بھی اورنگی سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ کی گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی اور اسکی سندھ حکومت کراچی کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں۔