• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ میں عمران کی شکایت، پسند کا کھانا، کتب و اخبارات، ٹی وی، بستر، ورزش کے آلات حاصل ہیں، جیل حکام، درخواست آگے نہ بڑھانے کا امکان

اسلام آباد( صالح ظافر) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر سات افراد کے خلاف شکایت کا اندارج کرایا ہے۔پسند کا کھانا، کتب و اخبارات، ٹی وی،  بستر،  ورزش کے آلات حاصل  ہیں، جیل حکام،درخواست آگے نہ بڑھانے کا امکان ہے ، درخواست وکیل تابش فاروق کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی جیل میں ناقص حالات میں ہیں، بنیادی حقوق سے محروم ہیں، کمرے میں روشنی نہیں ، اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ متعلقہ حکام اسے آگے نہ بڑھائیں کیونکہ ان کے خیال میں اس درخواسی کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ جیل حکام نے عمران خان کو جیل میں اپنے استحقاق سے بڑھ کر مراعات حاصل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں کسی قیدی کی جانب سے اس نوعیت کی درخواست کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کے الزامات پہلے بھی مختلف مواقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں دی گئی 150 سے زائد درخواستوں اور رِٹ پٹیشنز میں زیرِ سماعت آچکے ہیں، جنہیں عدالتوں نے مسترد کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید