• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کتنا ہوگا۔ حکومت پنجاب ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ فیلڈ افسران کو بھی متحرک رہنا ہو گا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری، ملک ابرار، ممبران صوبائی اسمبلی، اسسٹنٹ کمشنرز، ہیلتھ حکام اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔دریں اثنا صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر اور ایم ایس بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید