اوسلو میں ووایج آف کریشن کے تحت فیشن شو نے دھوم مچا دی۔
فیشن شو میں ناروے کی شہزادی مارٹا لوئیس، ان کے خاوند ڈورک وریٹ اور ناروے میں پاکستانی سفیر محترمہ سعدیہ الطاف قاضی سمیت مختلف ملکوں کے ایمبیسڈرز شریک ہوئے جس میں مراکش، دبئی، فلسطین، پرتگال اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
فیشن شو میں ماڈلز نے پاکستانی ملبوسات اور جیولری کے ساتھ ریمپ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آرگنائزر ساجدہ اور نیہا اکرام کی کاوشوں سے یہ بین الاقوامی فیشن شو کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے کہا، ’میں فیشن شو میں بہت پراؤڈ محسوس کر رہی ہوں، نیہا اکرام کا پاکستان کے لیے مثبت امیج کو اُجاگر کرنے اور پاکستانی کلچر کو دکھانے پر مجھے بڑی خوشی ہے۔‘
شاہی شہزادی مارٹا لوئیس نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیشن شو میرے لیے حیرت انگیز تھا۔ ان کے خاوند ڈورک وریٹ نے کہا کہ فیشن شو بہت اچھا تھا اور ہمیں ڈفرنٹ پاکستانی فیشن شو دیکھ کر اچھا لگا۔