• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سیلاب، خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار متحرک

لاہور(خبرنگار) خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کی واٹر ریسکیو ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ چکی ہیں،لاہور ،قصور، سیالکوٹ، بہاولپور سمیت دیگر علاقوں میں شہریو ں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے اور متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا رہی ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے رات 15 افراد کو درختوں اور چھتوں سے ریسکیو کیا، قصور ،سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں‌میں کشتی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
لاہور سے مزید