لاہور ( خبر نگار ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025میں پیش کئے گئے میٹرک، انٹر میڈیٹ، ٹیچر ٹرینگ پروگرامز اور ڈپلومہ/ سرٹیفیکٹ کورسزکے نئے داخلوں میں اور فیس ٹو فیس، او ڈی ایل پروگرامز کے جاری طلبہ کی انرولمنٹ کی تاریخ میں 8ستمبر تک توسیع کر دی ۔