• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین جانی، مالی نقصانات اور نفسیاتی مسائل سے دوچار، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی ریلوں نے بڑی تباہی مچادی ہے۔ اس وقت سیلاب متاثرین بھاری جانی، مالی نقصانات کے علاوہ شدید نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں، سیلاب سے پہلے ضروری حفاظتی اقدامات، پیشگی عوامی آگاہی مہم اور سیلاب کے بعد متاثرینِ سیلاب کے ریسکیو، ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومتیں نااہل اور ناکام ثابت ہوئیں۔ خالی اعلانات اور نمائشی دعووں کے علاوہ حکومتی سطح پر کسی قسم کی قابلِ ذکر امدادی سرگرمی نظر نہیں آئی۔
لاہور سے مزید