لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع بالخصوص نارووال، شکرگڑھ اور سیالکوٹ میں ہائی وے کی تمام شاہراہوں کی فوری رپورٹ فراہم کی جائے اور خراب ہونے والے پورشنز کی نشاندہی کر کے بحالی کا پلان مرتب کیا جائے۔سیالکوٹ پسرور دو رویہ سڑک ایک کلو میٹر تک زیرِ آب آ گئی ہے ۔