• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام عارضہ قلب میڈیکل کیمپ وآگاہی سیمینار

لاہور(پ ر)لاہورپریس کلب میں دل سے متعلقہ بیماریوں کے حوالے سے سرورشاہدہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر سائنس ٹرسٹ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں سرورشاہدہ ٹرسٹ کے سینئر نائب صدر جسٹس ( ر ) محمد فرخ عرفان خان، اسسٹنٹ پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب سرورہاشمی اورسینئرصحافی و پیٹرن سرورشاہدہ ٹرسٹ مجیب الرحمن شامی نے خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر شعیب سرورہاشمی نے عارضہ قلب کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے لئے خصوصی لیکچر دیا۔ عارضہ قلب میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
لاہور سے مزید