• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت عوام دوست پالیسیوں پرکاربند، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن سے آج آئی ایم ایف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی موجودہ مالی صورتحال، صوبائی وسائل میں اضافے اور مالیاتی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور عوام دوست پالیسیوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے ذاتی وسائل اور آمدن میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں جامع مالیاتی اصلاحات پر عمل درآمد جاری ہے۔
لاہور سے مزید