کراچی (اسد ابن حسن) کراچی شہر میں تعمیرات اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سب سے اہم اور "حساس" عہدہ ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ دو دن سے خالی رہا اور اس عہدے پر آنے کے لیے سفارشیں اور رسہ کشی جاری رہی۔ آخر کار اس عہدے پر تعیناتی کا قرعہ فیصل احمد کے نام کھلا۔ عہدہ خالی ہونے کے باعث سائلین بری طرح پریشان رہے۔ اس عہدے پر سب سے طویل عرصے تک آصف رضا چانڈیو کی تعیناتی ڈیڑھ برس سے زائد عرصے تک رہی۔ ان سے پہلے اس عہدے پر افسران تین سے چار ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک ہی تعینات رہ سکے۔ سابق ڈائریکٹر لینڈ کو شکایتوں کے باوجود طویل عرصے تک اس عہدے پر برقرار رہے۔ اس حوالے سے سابق ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوسٹنگ ابھی کہیں نہیں ہوئی ہے کیونکہ وہ 15 یوم کی رخصت پر عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں اور ان کی واپسی کے بعد ہی ان کی کہیں تعیناتی کی ہوگی۔