• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

کراچی(نیوز ڈیسک)سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈسکہ میں پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر سکھ برادری نے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیالکوٹ بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے، شدید سیلاب کے باعث ڈسکہ کی سکھ برادری کی بڑی تعداد بھی سیلاب میں پھنس گئی تھی۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک پاک فوج کی جانب سے سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔سکھ برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ ’’جب بھی ہم پر مشکل گھڑی آئی ہے ہماری پاک فوج ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے جس کیلئے ہم اس کے شکرگزار ہیں۔سکھ شہری نے کہا کہ میں بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر آرمی چیف صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ملک بھر سے سے مزید