• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ریگولیٹڈ ادارے 31 اکتوبر تک ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز اپنائیں،SECP

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی کی تمام ریگولیٹڈ اداروں کو 31اکتوبر 2025تک ڈیجیٹل پے منٹ سلوشنز لازمی اپنانے کی ہدایت، اس اقدام کا مقصد مالی شمولیت کو بڑھانے اور ریگولیٹڈ سیکٹرز میں شفافیت، سہولت، اور کاروباری کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گا، قومی ویژن کے مطابق ملک میں کیش کے بغیر معیشت کو فروغ دینے اور پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ایک ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت اس کے تمام لائسنس یافتہ اداروں کو اپنے کاروباری مقامات پر ڈیجیٹل ادائیگی کے حل، بالخصوص راست کیو آر کوڈ، کو اپنانے اور نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔اس ہدایت کے ذریعے، ایس ای سی پی کے زیر انتظام تمام ادارے، جن میں نان-بینکنگ فنانس کمپنیاں (NBFCs)، انشورنس کمپنیاں، مضاربہ، سیکیورٹیز بروکرز، اور دیگر لائسنس یافتہ مارکیٹ انٹرمیڈیریز شامل ہیں، ڈیجیٹل ادائیگی کے حل نافذ کریں گے، انہیں اپنے کاروباری مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کریں گے اور ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کرنے والے صارفین کو انکار نہیں کر سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید