• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری خطے کیلئے اہم ثابت ہوگی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں بہتری خطے کے لئے اہم ثابت ہوگی، پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی میں مضبوطی میں ایشیاء میں دہشت گردی کو روکنے میں مدد ملے گی، دونوں ممالک کے درمیان پرانے تعلقات کی بحالی، نوجوانوں کے درمیان روابط کے فروغ سمیت تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے اقدامات دونوں ممالک کی ترقی میں سود مند ثابت ہوں، بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت نے سفارتی ویزوں کے علاوہ دیگر تجارتی معاملات کے حوالے سے جو نئے معاہدے کئے ہیں وہ دونوں ممالک کے لئے خاصے سود مند ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید