کراچی (اسد ابن حسن)46غیر قانونی ویب سائٹ بند کر دیں NCCIA، حقیقت اس کے برعکس ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے کے روز یہ پریس ریلیز جاری کیا تھا کہ پاکستان میں غیر قانونی جوا، کیسینو، فارکس اور سم ڈیٹا انفارمیشن ایپس بند کروا دی گئی ہیں۔ ان ایپس سے اربوں روپے کا دھوکہ، ذاتی ڈیٹا کی چوری، نوجوانوں کو جوا اور فراڈ کی ترغیب دینا اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی شامل تھیں۔ جبکہ ایک ہفتے قبل ترجمان نے ہی 46 مختلف جوا کیسینو، اور ڈیٹا انفارمیشن حاصل کرنے کی ویب سائٹس کی فہرست بھی جاری کی تھی۔ ادارے کا یہ دعوی حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ ان 46 ویب سائٹس میں سے بیشتر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں خاص طور پر 1xbet، ڈیٹا انفارمیشن ایپس اور دیگر شامل ہیں۔ صرف چند ایک ویب سائٹ ہی بند ہو سکی ہیں۔