• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو عمران سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود وزیراعلی کو اڈیالا جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف متعلقہ عدالت اور سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست بھی دائر کردی ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ صوبائی امور چلانے اور پالیسی بنانے میں ملاقات انتہائی ضروری ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کا بنیادی حق ہے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کےاکاؤنٹ سے ٹویٹ ہواہے کہ وزیراعلی علی گنڈاپور ان سے ملاقات نہیں کر رہے، ایسا تاثر دیا گیا کہ ٹویٹ میں کہ علی آمین گنڈاپور نہیں ملنا چاہتے تاہم یہ غلط ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید