• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی تعلیم، روزگار قومی دفاع کا سب سے بڑا ہتھیار، امین لحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی خصوصی کاوشوں سے کراچی کی پانچویں جبکہ اورنگی ٹاؤن کی چوتھی جدید آئی ٹی لیب کاابراہیم علی بھائی سیکنڈری ہائی اسکول، اورنگی ٹاؤن سیکٹر محمد نگر میں افتتاح کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ ٹیکنالوجی تعلیم، روزگار قومی دفاع کا سب سے بڑا ہتھیار ہے، نااہل و کرپٹ بلدیاتی نظام نے کراچی کو مسائل کے انبار تلے دبایا ہوا ہے، مگر ایم کیو ایم پاکستان اپنی مثبت پالیسیوں کے ذریعے عوام خصوصاً نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں ٹیکنالوجی تعلیم، روزگار قومی دفاع کا سب سے بڑا ہتھیار ہے، موبائل فون کو صرف وقت ضائع کرنے کے بجائے آمدنی کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی مظاہر امیر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہر سطح پر عملی جدوجہد کر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید