اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن منزہ حسن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ناقص کارکردگی اور نااہلی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے، وزارت کے افسران وقت پر بریفنگ پیپرز ممبران کو فراہم نہیں کرتے ،میں نے ریجنل کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، مجھے بریف پیپرز وقت پر نہیں دیئے گئے، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے اپنی وزارت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کر لی اور یقین دہانی کروائی کہ آئندہ تمام ممبران کمیٹی کو تین دن پہلے بریف پہنچایا جائے گا۔