کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سوشل میڈیا پر خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ، ویڈیو میں ڈالمیا شانتی نگر کی رہائشی خاتون اپنے بیٹے کی مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے غیر قانونی گرفتاری اور ان کے ساتھ بدتمیزی کے الزامات عائد کر رہی تھی ، ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لتیے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی رینج کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔