• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کی علالت، چیئرمین سینٹ و اسپیکر قومی اسمبلی کی تشویش

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ چئیرمین سینیٹ نے سید خورشید احمد شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سید خورشید احمد شاہ ہمارے سینیئر رہنما ہیں انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ ملک کے نامور اور کہنہ مشق سیاستدان ہیں انہوں نے جمہوریت کے استحکام، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سید خورشید احمد شاہ کو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

ملک بھر سے سے مزید