• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے ہی پانی کی سطح اونچی، انڈیا نے بھی اسپیل ویز کھول دیئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پنجاب میں سیلابی ریلے سے متعلق جیو کے خصوصی پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ پہلے ہی پانی کی سطح اونچی تھی پھر بھارت نے اپنے ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیئے،سابق چیف میٹرولوجسٹ محمد اجمل نے کہا کہ ایک ڈیم میں ایک حد تک پانی اسٹور کیا جاسکتا ہے بالآخر وہ پانی چھوڑنا پڑتا ہے ۔پچھلے کئی سال میں بھارت نے اتنا پانی نہیں چھوڑا وہ اپنی نہروں کے ذریعے پانی واپس بھارت لے جاتے ہیں اور لوکل بارشوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔علینہ فاروق نے کہاکہ اس وقت راوی چناب اور ستلج سے سیلابی ریلا گزر رہا ہے اور جیسے جیسے یہ گزرتا ہے تو آس پاس کے شہر میں پانی کی سطح بلند ہوجاتی ہے اور اس پر مزید ظلم یہ ہوا کہ پہلے ہی پانی کی سطح اونچی تھی پھر بھارت نے اپنے ڈیم کے اسپیل ویز کھول دئیے جس سے مزید پانی دریا میں آگیا اور اس وقت بارڈر کے ساتھ ملحقہ علاقے شدید متاثر ہیں۔ لاہور شہر پر سیلاب کا خدشہ نہیں ہے لیکن لاہور سے جو آگے جا کر شہر اور دیہات جڑتے ہیں وہاں سیلاب کا خدشہ موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید