• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید اکبر کا استعفیٰ، پی اے سی کی صدارت نوید قمر نے سنبھال لی

اسلام آباد (عاطف شیرازی) چیئرمین پی اے سی جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کےتمام ممبران کے مستعفی ہونے اور پی اےسی اجلاس کے بائیکاٹ کے باعث نوید قمر نے صدارت سنبھال لی۔پی ٹی آئی ارکان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، جنید اکبر خان کا بھی اجلاس میں شرکت سے انکار،گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، کمیٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن شریک نہیں ہوا۔سیکرٹری کمیٹی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے جنید اکبر خان نے بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
اہم خبریں سے مزید