کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے دوہا کی پرواز کے مسافر کے جوتوں اور بیگ سے منشیات برامد کر لی۔ حکام کے مطابق مسافر فضل امین دوحہ جانے کیلئے پشاور ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف اسٹاف نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ دستی تلاشی کے دوران ٹرالی بیگ اور جوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔