• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ جو اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، گوادر میں بجلی کی کمی اور پانی کی قلت جیسے مسائل کے حل کیلئے وزارت منصوبہ بندی، وزارت توانائی اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔بدھ کو گوادر پورٹ کی آپریشنل صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر نے یہ پیش رفت شیئر کی۔ اجلاس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، چینی کمپنی سی او پی ایچ سی ایل کے چیئرمین مائی یو بو، وزارت بحری امور کے ایڈیشنل سیکرٹری عمر ظفر شیخ اور دیگر حکام شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید