اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی اراکین کی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر ہیں۔ بطور ممبر جوڈیشل کمیشن مستعفی ہونا ہے یا نہیں اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔