• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کو 10 دن گزر گئے، اللّٰہ والا ٹاؤن میں گندگی، کیچڑ اور تعفن

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)کراچی میں 19 اگست کو بارش کے بعد شہر کے دیگر بیشتر علاقوں کی طرح کورنگی کے اللہ والا ٹاؤن اور اطراف کی آبادیوں سے بارش کا پانی بدھ کی شام تک نہ نکالا جا سکا۔ جس سے علاقے میں تعفن پھیل چکا ہے اور گندگی اور سیوریج سے صورتحال گمبھیر ہو رہی ہے۔ گندے پانی مچھر کی افزائش نسل بھی دیکھی گئی ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور اللہ والا ٹاؤن کے درمیانی شاہ محمد روڈ پر 2 کلومیٹر کے علاقے میں بارش کے پانی کے باعث گڑھے پڑ گئے ہیں اور کھدائی کی گئی لائنوں میں بھی پانی کھڑا ہے جہاں کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کارخانے اور فیکٹریاں ہیں ملازمین کے علاوہ اللہ والا ٹاؤن کی آبادی کے مکین بھی برساتی پانی اور تعفن سے پریشان ہیں۔
اہم خبریں سے مزید