• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسوفٹ کے اسرائیل سے تعلقات کے خلاف موجودہ اور سابق ملازمین کا احتجاج

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)مائیکروسوفٹ کے موجودہ اور سابق ملازمین کے ایک گروپ نے کمپنی کے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تعلقات کے خلاف واشنگٹن میں واقع ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی فوج کے ساتھ مائیکروسوفٹ کے تعلقات پر کمپنی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین نے احتجاج کیا، جو مائیکروسوفٹ کے فلیگ شپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس ایزور کے نام سے تخلیق پانے والے گروپ ‘نو ایزور فار اپارتھیڈ’ کے زیرانتظام ہوا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین بلڈنگ نمبر 34 میں مائیکروسوفٹ کے صدر براڈ اسمتھ کے دفتر کے اندر جمع ہوئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ایک بینر پر لکھا گیا تھا کہ غزہ میں 2023 کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سوفٹ ویئر انجینئر سے منسوب کرتے ہوئے دفتر کا نام ‘مائی عبید بلڈنگ’ رکھا جائے۔دوسرے بینر کے ذریعے مطالبہ کیا گیا تھا کہ مائیکروسوفٹ اسرائیل سے تعلقات منقطع کرے اور دیگر کئی مطالبات بھی کیے گئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے گروپ میں سے 7 افراد کو گرفتار کرلیا جو مائیکروسوفٹ کے صدر براڈ اسمتھ کے دفتر میں داخل ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید