اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) قادراللہ ڈائریکٹر انٹیلیجنس پشاور، آفتاب عالم ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکس آپریشن مقرر ,رابعہ یاسر درانی کمشنر آئی آر ساوتھ زون اسلام آباد، محمد وقاص حنیف کمشنر آئی آر ریفنڈز گوجرانوالہ پر فائز، نوٹیفکیشن جار ی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں 27اگست 2025کو چار اہم نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں جن کا مقصد مختلف افسران کے چارج سنبھالنے اور چھوڑنے سے متعلق احکامات جاری کرنا ہے۔ پہلے نوٹیفکیشن نمبر 2032-IR-I/2025 کے مطابق، مسٹر قادراللہ، جو ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں، نے ڈائریکٹر (OPS)، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن (IR)، پشاور کا چارج 11 اگست 2025 سے سنبھال لیا ہے۔ دوسرے نوٹیفکیشن نمبر 2027-IR-I/2025 کے تحت، مسٹر آفتاب عالم، جو ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، نے ڈائریکٹر جنرل (OPS)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشن، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا چارج 25 اگست 2025 سے سنبھال لیا ۔ تیسرے نوٹیفکیشن نمبر 2030-IR-I/2025 کے مطابق، مس رابعہ یاسر درانی، جو ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 20 کی افسر ہیں، نے چیف (آف شور پراپرٹیز)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشن، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا چارج 22 اگست 2025 سے چھوڑ دیا ہے اور اسی تاریخ سے کمشنر-آئی آر (ساوتھ زون)، ریجنل ٹیکس آفس، اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔