جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے تقریباً 210 کروڑ لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ میںبتایاگیا ہے کہ دس کروڑ سے بھی زائد لوگ ندیوں، تالابوں اور نہروں سے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں،گندے پانی سے اربوں لوگ بیمار ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں صورتحال کچھ بہتر مگرشہری علاقوں میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ۔