اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)حکومت پنجاب نےایک ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت سےدرخواست کردی۔ سیلابی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے،بڑے پیمانے پر نقل مکانی، بنیادی ڈھانچے کے نقصان کا خدشہ،ذرائع کے مطا بق آرمی ایوی ایشن کےوسائل حکومت پنجاب کےاختیار میں دینےکی بھی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں پنجاب میں جاری سیلابی ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں میں معاونت مانگی گئی ہے۔