کراچی (اسٹاف رپورٹر )گارڈن شو مارکیٹ میں خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق جبکہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ ناریل والی گلی میں فلیٹ کی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 50 سالہ محمودہ زوجہ محمد ابراہیم اور زخمیوں کی شناخت 55 سالہ محمد ابراہیم ولد محمد ستار اور6 سالہ علی ولد ذیشان کے نام سے ہوئی ۔