وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ کرتار پور میں تباہی بھارت سے آنے والے پانی نے کی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی تھی کہ مشرقی پنجاب سے یاتریوں کو گوردوارہ کرتار پور آنے دیا جائے۔
رمیش سنگھ اروڑا نے مزید کہا کہ مودی نے ڈھائی ہزار یاتری بھجوانے کے بجائے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی بھجوا دیا۔ بھارت یہ پانی راجستھان کو جانے والی نہروں کی طرف بھی بھجوا سکتا تھا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت نے چناب، راوی اور ستلج میں اکٹھے 14 لاکھ کیوسک پانی پھینک دیا۔