وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے خواتین کے حوالے سے ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے، اپنے کہے ہوئے الفاظ پر تکلیف ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی کے کپڑوں سے متعلق بیان دینے پر مجھے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
سیلاب کی صورتحال پر بات کرنے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، سیلاب سے متاثر ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں ریسکیو اہلکار یا امداد نہ پہنچ سکی ہو۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت شاہدرہ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، اطلاعات کے مطابق 17 سے 20 اموات ہوئی ہیں، پنجاب میں 80 ڈیموں کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔