اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اسلام آباد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 18 پارلیمنٹرنز کی پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی ، استعفے سپیکر کو پیش کر دیئے گئے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ، استعفے منظور ہونے کی صورت میں خالی قائمہ کمیٹیوں کی نشستیں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو تقسیم کر دی جائیں گی ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سسٹم میں رہنا چاہتے ہیں میں نے چار کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہےہم نے بہت کوشش کی کہ سسٹم کا حصہ رہیں، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین امجد علی شاہ ،صاحب زادہ صبغت اللہ،۔محبوب شاہ،جنید اکبر ،بیرسٹر گوہر علی خان ،صاحب زادہ گستاسپ،علی جدون ،مجاہد علی ،ملک انور تاج،فضل محمد خان ،ساجد خان،ارباب عامر ایوب،اصف خان ،شیخ وقاص اکرم ،ارشد ساہی ،عامر ڈوگر شبیر علی قریشی اور اویس جھکڑ کے استعفے سپیکر کو پیش کر دیئے گئے ۔