• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں بدترین لوڈشیڈنگ پر ججز سمیت عام شہریوں کے معمولات شدید متاثر

کراچی ( رپورٹ:محمد منصف) سندھ ہائی کورٹ نے حالیہ بارش کے دوران بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن پر ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے۔الیکٹرک کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کے لئے واحد ادارہ ہے جو فریم ورک اور نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 23 کے تحت بلا تعطل مؤثر بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے۔بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ججز سمیت عام شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے، پینے کے پانی فراہمی اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں جس کے نتیجے میں بچوں بوڑھوں اور مریضوں کو بھی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس مشکل ترین صورتحال میں کے۔الیکٹرک کے افسران نے بھی مکمل طور پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فون نمبرز بند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کے دو رکنی بنچ کے حکم پر رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید