اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151کی کمان، بحرین میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے دوران برازیلین نیوی کے حوالے کی ـ پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عزمی نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) کی موجودگی میں کمان باضابطہ طور پر برازیلین نیوی کے ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی (Admiral Marcelo Lancellotti)کے حوالے کی۔