جیکب آباد (آئی این پی )سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا جس پر مسافر پریشان ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے ٹرین کے اچانک رک جانے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 600 سے زائد مسافر سوار تھے جن کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا ہے حکام نے مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو شام کے اوقات میں دوبارہ پشاور کیلئے روانہ کیا جائے گا، مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جعفرایکسپریس کو روک دیا جاتا ہے ۔