اسلام آباد(تنویر ہاشمی، کامرس رپورٹر) پاکستان نےروس کیساتھ مل کر مقامی سطح پر انسولین تیار کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے ، پاکستان میں انسولین کی تیاری مرحلہ وار ہوگی جبکہ تین سال کے اندر بلک پروڈکشن اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کو عملی شکل دی جائیگی، روس اور پاکستان کے مابین انسولین تیار کرنے کے مشترکہ منصوبے کے جائزہ کیلئے ڈریپ کا اہم اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں روس کی حکومت کے نمائندےڈینس نزاروف، سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔