• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا غیر مغربی اتحاد مضبوط کرنیکا عزم، ایس سی او اجلاس و پریڈ کی تیاریاں

بیجنگ (اے ایف پی) چین کا غیر مغربی اتحاد مضبوط کرنیکا عزم، اجلاس اور فوجی پریڈ کی تیاریاں۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس اتوار اور پیر کو ہوگا، چند دن بعد فوجی پریڈ ہوگی، کم جونگ اُن بھی شریک ہونگےچین کے صدر شی جن پنگ اتوار سے روس کے ولادیمیر پیوٹن ، سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی میزبانی کریں گے۔ یہ اجلاس ایک بڑے فوجی پریڈ سے قبل منعقد ہوگا، جس کا مقصد خطے میں غیر مغربی طرز کے تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس اتوار اور پیر کو ہوگا، جبکہ اس کے چند دن بعد بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ ہوگی، جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن بھی شریک ہوں گے۔ایس سی او میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید