نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں ایک فیملی کو گوگل میپ پر بھروسہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ راجستھان کی رہائشی متاثرہ فیملی کی گاڑی گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے دریا میں بہہ گئی جس کے باعث چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد کو بچا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں وین میں سوار ایک فیملی مذہبی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔