کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےکراچی کی بڑی شاہراہوں پر حالیہ بارش کے دوران پڑنے والے گڑھوں اور اسٹریٹ لائٹس کی 60دن میں مرمت کا اعلان کر دیا75کروڑ روپے مختص،پیر سے شہر کے ساتوں اضلاع میں کام بیک وقت کام شروع کر دیا جائے گاکے ایم سی ہیڈآفس میں جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے 106سڑکوںسمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں آنے والی چیزوں کی تفصیلات کے ایم سی ویب سائٹ www.kmc.gos.pk پر عام کر دی ہیں تمام اضلاع کے سالانہ کنٹریکٹ الگ الگ کر دیئے ہیں ویب سائٹ پر ان اضلاع کے افسران اور ٹھیکیدار وں کے ٹیلیفوں نمبر بھی دے دئے ہیں کوئی بھی شہری کسی بھی کام کی تفصیلات اور اگر کوئی شکایت ہو تو1339 کمپلینٹ سیل میں درج کراسکے گاانہوں نے کہا کہ اب شہر میں مرمتی کام کے حوالے سے ٹھیکہ ہونے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام سڑکوں کی بلا اجازت کھدائی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جو منتخب لوگ کام نہیں کرتے اور صرف مایوسی پھیلاتے ہیں اب ان کے علاقوں میں بھی کام کرنے جا رہے ہیں میں اپنے جماعتی بھائیوں سے کہوں گا کہ جہاں سوئی گیس کمپنی نے لائنیں بچھانے کاکام مکمل کر لیاہےان ٹاوئنز میں سڑکیں بنائیں ایک سال سے دس ارب روپے سے زائد روڈ کٹننگ کے پیسے اکاونٹ میں رکھے ہو ئے ہیں۔